لاہور۔8جون(اے پی پی )پنجاب کے نگران وزیراعلی پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے گورنر ہاوس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ،گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ان سے عہدے کا حلف لیا،چیف سیکرٹری پنجاب نے تقرری کے متعلق نوٹیفیکیشن پڑھ کرسنایا ،حلف برداری کی اس پر وقار تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید ،انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن (ر) …
پنجاب کے نگران وزیراعلی پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

مزید خبریں
لاہور۔8جون(اے پی پی )پنجاب کے نگران وزیراعلی پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے گورنر ہاوس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ،گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ان سے عہدے کا حلف لیا،چیف سیکرٹری پنجاب نے تقرری کے متعلق نوٹیفیکیشن پڑھ کرسنایا ،حلف برداری کی اس پر وقار تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید ،انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز، ائیر فورس کے ایئر کموڈور شعیب خان ،پاک نیوی کے کموڈور ڈاکٹر ایس ایم شہزاد ،صوبائی سیکرٹریز و دیگر عمائدین کے علاوہ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔








