چنگ ڈاﺅ۔ 10 جون (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کا 18 واں اجلاس اتوار کو چین کے شہر چنگ ڈاﺅ میں شروع ہوگیا۔ ابتدائی سیشن میں تمام رکن ممالک کے رہنماﺅں اور مبصرین نے شرکت کی۔ یہ اجلاس چنگ ڈاﺅ کے بین الاقوامی کانفرنس سنٹر میں منعقد ہورہا ہے جس کی صدارت چین کے صدر شی جن پنگ کر رہے ہیں۔ چینی صدر کی دعوت …
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کا 18 واں اجلاس چینی شہر چنگ ڈاﺅ میں شروع ہوگیا چینی صدر کی دعوت پر صدر مملکت ممنون حسین اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں

مزید خبریں
چنگ ڈاﺅ۔ 10 جون (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کا 18 واں اجلاس اتوار کو چین کے شہر چنگ ڈاﺅ میں شروع ہوگیا۔ ابتدائی سیشن میں تمام رکن ممالک کے رہنماﺅں اور مبصرین نے شرکت کی۔ یہ اجلاس چنگ ڈاﺅ کے بین الاقوامی کانفرنس سنٹر میں منعقد ہورہا ہے جس کی صدارت چین کے صدر شی جن پنگ کر رہے ہیں۔ چینی صدر کی دعوت پر صدر مملکت ممنون حسین اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ تنظیم میں پاکستان کی مکمل رکنیت کے بعد یہ پہلا اجلاس ہو رہا ہے ۔ اس سے قبل پاکستان بطور مبصر کانفرنس میں شرکت کرتا تھا۔








