چنگ ڈاﺅ ۔ 10 جون (اے پی پی)چینی صدر شی جنگ پنگ کی دعوت پر صدرمملکت ممنون حسین ایس سی او رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 18ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے دورہ پر ہیں، اس کونسل کے سربراہان مملکت کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے جو ایس سی او کا فیصلہ سازی کا سب سے بڑا فورم ہے۔ اس میں تنظیم کی کارکردگی کے …
صدر ممنون حسین کی چین کے صدر ایرانی صدر روحانی اور ازبکستان کے صدر سے ملاقاتیں

مزید خبریں
چنگ ڈاﺅ ۔ 10 جون (اے پی پی)چینی صدر شی جنگ پنگ کی دعوت پر صدرمملکت ممنون حسین ایس سی او رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 18ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے دورہ پر ہیں، اس کونسل کے سربراہان مملکت کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے جو ایس سی او کا فیصلہ سازی کا سب سے بڑا فورم ہے۔ اس میں تنظیم کی کارکردگی کے جائزہ کے علاوہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بنیادی فیصلے کئے جاتے ہیں۔ آستانہ میں 2017ءمیں ہونے والے آخری سربراہ اجلاس میں کونسل کی چیئرمین شپ چین کو دی گئی جو اب قرغستان کے پاس ہوگی۔ گزشتہ روز چینی صدر شی جنگ پنگ نے اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان کے صدر کے علاوہ قزاقستان، روس، تاجکستان، ازبکستان کے صدور، بھارت کے وزیراعظم اور چار مبصر ممالک افغاستان، بیلا روس، ایران اور منگولیا کے صدور بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ سربراہان مملکت کے اجلاس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے تنظیم کی جانب سے پیش کردہ مواقعوں سے زیادہ سے زیادہ فائدے اٹھانے کیلئے تعاون اور باہمی اعتماد میں اضافہ پر رضامندی ظاہر کی۔ سربراہان مملکت نے ایس سی او کے چارٹر اور شنگھائی جذبہ کے عزم کا اعادہ کیا جس میں باہمی اعتماد ، باہمی مفاد، مساوات، مشاورت، ثقافتی متنوع کیلئے احترام اور مشترکہ ترقی شامل ہے۔ ایس سی او سمٹ کے موقع پر 20 سے زائد معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ اس میں چنگ ڈاﺅ اعلامیہ ، طویل المدتی اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے ایکشن پلان پر عملدرآمد، دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے کو آپریشن پلان، منشیات کی لعنت کی روک تھام، تجارتی سہولیات کے اعلامیے، ماحولیاتی تحفظ کے وژن سمیت دیگر معاہدے شامل تھے۔








