وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی ترقی و خوشحالی کا عزم کر رکھا ہے، موثر اور ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں کہیں …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی ترقی و خوشحالی کا عزم کر رکھا ہے، موثر اور ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں، ہمیں انتشار اور بلاوجہ کے احتجاج سے گریز کرنا چاہیے، اپوزیشن کا ریفرنس دائر کرنا ان کا حق ہے‘ عدالتیں آزاد ہیں اور ہمیں ان پر اعتماد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انتشار اور بلاوجہ کے احتجاج سے گریز کرنا چاہیے اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

Leave a Reply