ایرانی صدر حسن روحانی جولائی میں سویزرلینڈ اور آسٹریا کا دورہ کریں گے

تہران ۔ 19 جون (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی آئندہ ماہ سویزرلینڈ اور آسٹریا کا دورہ کریں گے جس بات کا اعلان اِن حکومتوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ یہ دورہ ایسے میں ہوگا جب امریکہ ایران کے خلاف معاشی تعزیرات عائد کرنے والا ہے۔ سوٹزرلینڈ یورپی یونین کا ر±کن نہیں ہے۔ وہ ایران میں امریکہ اور سعودی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے، جب کہ سعودی عرب …

تہران ۔ 19 جون (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی آئندہ ماہ سویزرلینڈ اور آسٹریا کا دورہ کریں گے جس بات کا اعلان اِن حکومتوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ یہ دورہ ایسے میں ہوگا جب امریکہ ایران کے خلاف معاشی تعزیرات عائد کرنے والا ہے۔ سوٹزرلینڈ یورپی یونین کا ر±کن نہیں ہے۔ وہ ایران میں امریکہ اور سعودی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے، جب کہ سعودی عرب میں ایران کے مفاد پر نظر رکھتا ہے۔ایرانی ٹیلی ویژن کے مطابق اس دورے میں روحانی کے ہمراہ اہلکاروں اور کاروباری منتظمین وفد میں شامل ہوں گے، جس دوران متعدد ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ سویزرلینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف میزبان ملک کے چار وزرا اور صدر الین برسے کے ساتھ دو اور تین جولائی کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں