اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اہلیہ کا عالمی ادارہ کے صدر دفتر میں لگائے گئے بین الاقوامی بازار میں پاکستانی سٹال کا دورہ ، پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے استقبال کیا،کاتارینہ ویز پنٹوکی پاکستانی مصنوعات کے معیارکی تعریف اور خریداری

نیویارک ۔ 19 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ ویمن گلڈ کے زیر اہتمام تمام سفارتی مشنز کے اشتراک سے نیویارک میں ادارے کے مرکزی دفتر کے ساتھ سالانہ بین الاقوامی بازار لگایا گیا جس میں پاکستان کے سٹال پر بڑی تعداد میں پاکستانی اشیائے خوراک و دیگر مصنوعات کی نمائش کی گئی۔گزشتہ روز منعقد ہونے والے اس سالانہ بازار میں قریبا دنیا بھر سے فائن آرٹس اور …

نیویارک ۔ 19 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ ویمن گلڈ کے زیر اہتمام تمام سفارتی مشنز کے اشتراک سے نیویارک میں ادارے کے مرکزی دفتر کے ساتھ سالانہ بین الاقوامی بازار لگایا گیا جس میں پاکستان کے سٹال پر بڑی تعداد میں پاکستانی اشیائے خوراک و دیگر مصنوعات کی نمائش کی گئی۔گزشتہ روز منعقد ہونے والے اس سالانہ بازار میں قریبا دنیا بھر سے فائن آرٹس اور دستکاریوں کے ساتھ ساتھ دیگر مصنوعات کی بھی نمائش کی گئی۔رواں سال کے بازار میں چینی مشن نے ” ون بیلٹ ون روڈ “ کے عنوان سے ایک نیا سٹال لگایا۔ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی بازار میں دوسٹال لگائے گئے ، ایک بازار میں اشیائے خوراک و دیگر مصنوعات جبکہ دوسرے میں ٹیکسٹائل، ایپرل، نمک سے بنے لیمپس اور دستکاریوں کی بڑی مقدار میں نمائش کی گئی۔پاکستان کی جانب سے لگائے گئے دونوں سٹالز پر بڑی مقدار میں اشیاءکی نمائش کی گئی جس میں آنے والے افراد کی بڑی تعداد نے زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔بالخصوص خوراک کی سٹال پر بریانی، سیخ کباب اور سموسوں کی بڑی مقدار میں فروخت ہوئی جن کا سامان مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے ہی ختم ہوگیا۔

مزید خبریں