ایرانی وزیر خارجہ کی ترکی میں بم دھماکوں کی مذمت

تہران۔ 29 جون (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔تہران سے اپنے ٹوئٹر پیج پر انھوں نے استنبول حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور سب کو اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔دوسری جانب ترک حکام کا کہنا ہے کہ …

تہران۔ 29 جون (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔تہران سے اپنے ٹوئٹر پیج پر انھوں نے استنبول حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور سب کو اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔دوسری جانب ترک حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس دہشت گرد حملے میں داعش کا ہاتھ ہے۔

Leave a Reply