اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) پانچ رکنی قومی سنوکر ٹیم سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 19جولائی کو مصر روانہ ہوگی۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا کیمپ عید الفطر کے بعد شروع ہو گا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق چیمپئن شپ 20 سے 30جولائی تک مصر میں کھیلی جائے گی جس میں 4کھلاڑی اور …
قومی سنوکر ٹیم سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 19جولائی کو مصر روانہ ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) پانچ رکنی قومی سنوکر ٹیم سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 19جولائی کو مصر روانہ ہوگی۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا کیمپ عید الفطر کے بعد شروع ہو گا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق چیمپئن شپ 20 سے 30جولائی تک مصر میں کھیلی جائے گی جس میں 4کھلاڑی اور ایک آفیشل شرکت کریں گے۔ کھلاڑیوں میں بابر مسیح ‘ اسجد اقبال ‘ محمد بلال اور سہیل شہزاد جبکہ نوید کباڈیہ بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔








