اسلام آباد۔ 24 جون (اے پی پی)نگران وزیراطلاعات ونشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ ملک میں پرامن،آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی طرف سے شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے شکایات اور تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا …
نگران وزیراطلاعات ونشریات بیرسٹر سید علی ظفر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 24 جون (اے پی پی)نگران وزیراطلاعات ونشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ ملک میں پرامن،آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی طرف سے شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے شکایات اور تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو اسے چاہئے کہ وہ ہمیں تحریری مراسلہ بھیجے۔تمام شکایات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔ میڈیا کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا ایک اہم ستون جسے اپنے ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے ہر واقعہ پر نظر رکھنی چاہئے۔








