اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے فاٹا کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے اور عام انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں فاٹا کی صوبائی نشستوں پر عام انتخابات کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ متحدہ قبائل پارٹی کے وکیل فروغ …
الیکشن کمیشن نے فاٹا کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے اور عام انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے فاٹا کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے اور عام انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں فاٹا کی صوبائی نشستوں پر عام انتخابات کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ متحدہ قبائل پارٹی کے وکیل فروغ نسیم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران متحدہ قبائل پارٹی کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیئے کہ پورے پاکستان میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔ اگر فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات نہ کروائے گئے تو 15 فیصد عوام نمائندگی سے محروم رہیں گے، 15 فیصد بڑی آبادی ہے جس کا الیکشن ایک سال نہیں ہو گا، جنوبی پنجاب میںجولائی میں شدید گرمی ہوتی ہے لوگ باہر نہیں نکل سکیں گے۔ فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 31 ویں ترمیم کے بعد فاٹا کو کے پی کے میں ضم کر دیا گیا ہے۔








