اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ جمہوریت کو میڈیا کی ضرورت ہے ، نگران حکومت مکمل غیر جانبدار ہے ،بلیم گیم کا حصہ بنے بغیر تمام وزارتوںاور شعبوںکے حوالے سے حقائق قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں،جمہوریت کومعاشی عدم مساوات ،عدم برداشت اور جھوٹی خبروںجیسے خطرات کا سامنا ہے،ہم سب کا ہدف …
وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر کا سی پی این ای کی ایڈیٹرز سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ جمہوریت کو میڈیا کی ضرورت ہے ، نگران حکومت مکمل غیر جانبدار ہے ،بلیم گیم کا حصہ بنے بغیر تمام وزارتوںاور شعبوںکے حوالے سے حقائق قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں،جمہوریت کومعاشی عدم مساوات ،عدم برداشت اور جھوٹی خبروںجیسے خطرات کا سامنا ہے،ہم سب کا ہدف یہ ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اس کے لئے تمام معلومات ،حقائق قوم کے سامنے رکھنے ہونگے، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہمارا ہدف ہے ،نگران حکومت دن رات کام کر رہی ہے،حکومت کو شفاف انداز سے چلانے کے لئے میڈیا کو آن بورڈ لینا ضروری ہے ،میڈیا بہتری کے لئے حکومت کی راہنمائی کرے۔وہ پیر کو سی پی این ای کی ایڈیٹرز سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ حکومت کو شفافیت سے چلانا چاہیے ،حکومت کو شفافیت سے چلانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ معلومات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں ، میڈیا کو بھی آگاہ رکھا جائے کہ ہر فیصلے کے پیچھے کیا وجوہات اور حقائق ہیںجب تک ایسا نہیں ہوگا اس وقت تک حکومت ٹھیک طریقے سے نہیں چل سکے گی ۔








