راولپنڈی۔ 25 جون (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی افسران کے نام سے معلومات اکٹھا کرنے والوں سے ہوشیار رہیں،ایسی کسی کال کا جواب نہ دیں اور کال آنے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر فوری رپورٹ کریں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے افسران کے نام سے جعلی …
عوام فوجی افسران کے نام سے معلومات اکٹھا کرنے والوں سے ہوشیار رہیں،ایسی کسی کال کا جواب نہ دیں اور کال آنے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر فوری رپورٹ کریں،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 25 جون (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی افسران کے نام سے معلومات اکٹھا کرنے والوں سے ہوشیار رہیں،ایسی کسی کال کا جواب نہ دیں اور کال آنے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر فوری رپورٹ کریں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے افسران کے نام سے جعلی فون کالز کی جارہی ہیں اور بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر لوگوں کی معلومات اکٹھا کررہے ہیں۔عوامی آگاہی کے لیے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جعلی فون کالز پر مردم شماری کی معلومات کے بہانے لوگوں سے شناختی کارڈ نمبر اور بینک اکاو¿نٹ کی تفصیلات مانگی جارہی ہیں۔عوام فوجی نمائندہ بن کر معلومات لینے والے جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی کسی کال کا جواب نہ دیں اور کال آنے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر فوری رپورٹ کریں۔








