اپیلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) اپیلٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ بھرپورطریقے سے انتخابات میں حصہ لیںگے اور مسلم …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) اپیلٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ بھرپورطریقے سے انتخابات میں حصہ لیںگے اور مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرے گی۔ منگل کو ایپلٹ ٹریبونل اسلام آباد میں ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کے خلاف ان کی عذرداری کی سماعت کی گئی جس کے بعد ایپلٹ ٹریبونل کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ۔