اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کسی صورت بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، بھارت دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کر رہا بلکہ خود دہشت گرد ہے، پاکستانی سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کو پارٹی منشور میں سرفہرست رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں نیشنل پریس کلب میں شجاد بخاری …
آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان کا شہید کشمیری صحافی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کسی صورت بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، بھارت دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کر رہا بلکہ خود دہشت گرد ہے، پاکستانی سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کو پارٹی منشور میں سرفہرست رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں نیشنل پریس کلب میں شجاد بخاری شہید کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل، سینئر کشمیری رہنما مشعال ملک اور سینئر صحافی حامد میر بھی موجود تھے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے 14جون کو جاری کی جانے والی رپورٹ نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، شجاعت بخاری نے وہ رپورٹ ٹویٹ کی اور اس ٹویٹ کی وجہ سے انہیں شہید کر دیا گیا، بھارتی رد عمل شدید منفی تھا۔ انہوں نے کہا کہ شجاعت بخاری نے اپنے آخری وقت میں بھی انسانی حقوق کی آواز بلند کی۔








