الیکشن کمیشن نے بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کے لئے 16نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کے لئے 16نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بین الاقوامی مبصرین پر ملک کی خودمختاری اور شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کا خیال رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا ملکی قوانین اور الیکشن کمیشن کے اختیارات اور حکام کا خیال رکھنا لازم …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کے لئے 16نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بین الاقوامی مبصرین پر ملک کی خودمختاری اور شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کا خیال رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا ملکی قوانین اور الیکشن کمیشن کے اختیارات اور حکام کا خیال رکھنا لازم ہو گا۔ الیکشن کمیشن اور سکیورٹی اداروں کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق خلاف ورزی پر بین الاقومی مبصر مشن کی اکریڈیٹیشن منسوخ کی جاسکتی ہے۔ ضابطہ اخلاق کے ساتھ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کو حلف نامہ بھی جمع کرانا ہو گا۔ حلف نامے کے مطابق بین الاقومی مبصرین ملکی قوانین کی پاسداری کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملکی قوانین کی پاسداری بغیر سیاسی اور معاشی وابستگی سے کریں گے۔ بین الاقوامی مبصرین پر ملک کی خودمختاری اور شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کا خیال رکھنا لازم قرار دیا۔ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا ملکی قوانین اور الیکشن کمیشن کے اختیارات اور حکام کا خیال رکھنا لازم ہو گا۔