بیرسٹر سلطان محمود کی وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بروچا سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بروچا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے علاوہ آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بروچا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے علاوہ آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں روزانہ کی بنیاد پر نہتے کشمیروں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد بھارتی فوج نے پرتشدد کارروائیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جس کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق حالیہ رپورٹ میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید پامالی کی درست عکاسی کی گئی ہے اور اس رپورٹ نے پوری دنیا میں بھارت کا بدنما چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔