اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ءکے پرامن انعقاد اور پولنگ والے دن کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فوج کو تعینات کرنے کیلئے مراسلہ وزارت دفاع کو بھجوا دیا ہے جس کے تحت پولنگ سٹیشن پر 23 جولائی سے 26 جولائی 2018ءتک فول پروف سیکورٹی کیلئے پاک فوج کی تعیناتی عمل میں لائے جانے کا کہا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی …
الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو مراسلہ ارسال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ءکے پرامن انعقاد اور پولنگ والے دن کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فوج کو تعینات کرنے کیلئے مراسلہ وزارت دفاع کو بھجوا دیا ہے جس کے تحت پولنگ سٹیشن پر 23 جولائی سے 26 جولائی 2018ءتک فول پروف سیکورٹی کیلئے پاک فوج کی تعیناتی عمل میں لائے جانے کا کہا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ فوج کی تعیناتی کیلئے باضابطہ طور پر وزارت دفاع کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کے دوران پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس اسلام آباد، نیشنل پرنٹنگ سیکورٹی کمپنی کراچی اور پاکستان پوسٹ فاﺅنڈیشن اسلام آباد پر پاک فوج کو 27 جون سے 26 جولائی تک تعینات کیا جائے گا۔








