وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر کی بنگلہ دیشی میڈیا کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد۔28 جون(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے کیونکہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے اظہار رائے کی آزادی ضروری ہے، نگران حکومت کی اہم ذمہ داری ہے کہ صاف ،شفاف، آزادانہ ،غیر جانبدارانہ اور بروقت الیکشن کا انعقاد ہے جس کیلئے وہ مکمل طور پر تیار اور پرعزم …

اسلام آباد۔28 جون(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے کیونکہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے اظہار رائے کی آزادی ضروری ہے، نگران حکومت کی اہم ذمہ داری ہے کہ صاف ،شفاف، آزادانہ ،غیر جانبدارانہ اور بروقت الیکشن کا انعقاد ہے جس کیلئے وہ مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے منشور پیش کرنے کے لئے ریاستی میڈیا پر مساوی کوریج دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگلہ دیشی میڈیا کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعرات کو وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومت کی اہم ذمہ داری صاف ،شفاف، آزادانہ ،غیر جانبدارانہ اور بروقت الیکشن کا انعقاد ہے کس کیلئے نگران حکومت مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے، پاکستان میں میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے کیونکہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے اظہار رائے کی آزادی ضروری ہے۔