اسلام آباد۔28 جون(اے پی پی ) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پیش آنے والے خطرات اور پیچیدہ سکیورٹی ماحول سے احسن طریقے سے نمٹنا ہے، روایتی اور غیر روایتی جنگوں کے اس دور میں باہمی تعاون کے بغیر کامیابی کا حصول مشکل ہے یہی وجہ ہے کہ ملٹری آپریشن کے جدید نظریے کے مطابق باہمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وہ …
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کانووکیشن کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔28 جون(اے پی پی ) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پیش آنے والے خطرات اور پیچیدہ سکیورٹی ماحول سے احسن طریقے سے نمٹنا ہے، روایتی اور غیر روایتی جنگوں کے اس دور میں باہمی تعاون کے بغیر کامیابی کا حصول مشکل ہے یہی وجہ ہے کہ ملٹری آپریشن کے جدید نظریے کے مطابق باہمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وہ ائیروار کالج میں 31 ویں ائیر وار کورس کی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ ائیر چیف نے گریجویٹ ہونے والے افسران کو کورس کی کامیاب تکمیل پرمبارک باد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ائیر وار کالج سے حاصل کردہ علم اور مہارت شرکاءکی قومی سلامتی سے متعلق مطلوبہ ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہونگی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بطور سینئر فوجی افسران آپ کو مکمل طور پر معاصرانہ سیاسی اور جغرافیائی حکمت عملی سے آگاہ ہونا ضروری ہے کیونکہ ان کا نہ صرف مجموعی سکیورٹی سے گہرا تعلق ہے بلکہ ان سے مکمل آگہی ہی آپ کو درپیش خطرات سے بہتر طور پر نبرد آزما ہونے کے قابل بناتی ہے۔آپ کو وسائل کے بہتر استعمال اور آپریشنل حکمت عملی کی بھاری ذمہ داریاں سونپی جانی ہیں ۔








