سعودی نائب ولی عہد کی نجران میں فوجی افسروں، جوانوں کے ساتھ افطاری

نجران ۔ 30 جون (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اپنے امریکا اور فرانس کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر سیدھے سرحدی شہر نجران پہنچے جہاں انہوں نے فوجی افسروں اور سپاہیوں کے ساتھ روزہ افطار کیا اور مسلح افواج کی دفاعی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا۔ شہزادہ محمد بن …

نجران ۔ 30 جون (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اپنے امریکا اور فرانس کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر سیدھے سرحدی شہر نجران پہنچے جہاں انہوں نے فوجی افسروں اور سپاہیوں کے ساتھ روزہ افطار کیا اور مسلح افواج کی دفاعی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان پیر س سے سیدھے خصوصی پرواز کے ذریعے نجران کے ہوائی اڈے پر اترے جہاں نجران کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن جلوی بن عبدالعزیز، مسلح فواج کے سربراہ جنرل عبدالرحمان البنیان، سدرن ایریا کمانڈر اور دیگر سینیر فوجی افسران نے ان کا استقبال کیا۔

Leave a Reply