اقوام متحدہ کی سری لنکا کو جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کی ہدایت

اقوام متحدہ ۔ 30 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ نے سری لنکا سے کہا ہے کہ تامل باغیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف مقدمہ چلائے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زردءرعد الحسین نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کے لئے موثر عدالتی نظام قائم کیا جانا چاہیے اور اس میں ایک بین الاقوامی جج کو …

اقوام متحدہ ۔ 30 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ نے سری لنکا سے کہا ہے کہ تامل باغیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف مقدمہ چلائے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زردءرعد الحسین نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کے لئے موثر عدالتی نظام قائم کیا جانا چاہیے اور اس میں ایک بین الاقوامی جج کو بھی شامل کرنے کے ساتھ گواہی دینے کے لئے آنے والے گواہوں کو پوری سکیورٹی فراہم کی جانی چاہیے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے شمال مشرقی حصے کے خانہ جنگی میں فوج اور تامل باغیوں دونوں نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

Leave a Reply