حریت رہنماﺅں و کارکنوںکی گرفتاریوں اور گھروں پر بھارتی فورسز کے چھاپوں کی مذمت

سرینگر ۔ 2 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کے اطراف میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے حریت رہنماو¿ںاور کارکنوں کی گرفتاریوںاور ان کے گھروں پر چھاپوںسمیت انتقامی کار روائیوں کی شدیدمذمت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن عائد کرنے کیلئے فوجی طاقت کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کے حریت …

سرینگر ۔ 2 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کے اطراف میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے حریت رہنماو¿ںاور کارکنوں کی گرفتاریوںاور ان کے گھروں پر چھاپوںسمیت انتقامی کار روائیوں کی شدیدمذمت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن عائد کرنے کیلئے فوجی طاقت کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کے حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری غلام نبی سمجھی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ قابض فورسز کی طرف سے حریت پسند عوام اور سیاسی کارکنوں کی پُرامن سرگرمیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال سرکاری دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔