لندن۔ 30 جون (اے پی پی) لندن کے نیلام گھر میں دنیا کا سب سے بڑا نا تراشیدہ ہیرا نیلام نہیں ہو سکا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ”لیزیڈی لا رونا“ نامی ہیرے کے بارے میں توقع کی جا رہی تھی کہ یہ 7 کروڑ ڈالر میں فروخت ہو گا۔تاہم سدبی نیلام گھر میں اس کی بولی 6 کروڑ10 لاکھ ڈالر تک ہی گئی تو اسے نیلامی سے واپس لے …
لندن کے نیلام گھر میں دنیا کا سب سے بڑا نا تراشیدہ ہیرا نیلام نہیں ہو سکا

مزید خبریں
لندن۔ 30 جون (اے پی پی) لندن کے نیلام گھر میں دنیا کا سب سے بڑا نا تراشیدہ ہیرا نیلام نہیں ہو سکا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ”لیزیڈی لا رونا“ نامی ہیرے کے بارے میں توقع کی جا رہی تھی کہ یہ 7 کروڑ ڈالر میں فروخت ہو گا۔تاہم سدبی نیلام گھر میں اس کی بولی 6 کروڑ10 لاکھ ڈالر تک ہی گئی تو اسے نیلامی سے واپس لے لیا گیا۔اس ہیرے کی جسامت ٹینس کی گیند جتنی ہے۔ اسے گذشتہ برس نومبر میں افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک کان سے نکالا گیا تھا۔جس ہیرے کا وزن 1109 قیراط ہے اور یہ ڈھائی ارب سال پرانا ہے۔








