مہاجرین کی واپسی کے لیے میانمار پر دباﺅڈالا جائے، سربراہ اقوام متحدہ

ڈھاکہ ۔ 4 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گذشتہ برس وحشیانہ فوجی کارروائی کے باعث ہجرت کرنے والے مفلوک الحال مسلمان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے میانمار کی حکومت پر دباو ڈالنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بنگلہ دیش کے جنوب مغربی ساحلی علاقے میں قائم الخیزران پناہ گزین کیمپ کے دورے کے دوران کہا کہ ان …

ڈھاکہ ۔ 4 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گذشتہ برس وحشیانہ فوجی کارروائی کے باعث ہجرت کرنے والے مفلوک الحال مسلمان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے میانمار کی حکومت پر دباو ڈالنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بنگلہ دیش کے جنوب مغربی ساحلی علاقے میں قائم الخیزران پناہ گزین کیمپ کے دورے کے دوران کہا کہ ان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے میانمار کی حکومت پر دباﺅ ڈالنے کی ضرورت ہے ۔