انقرہ ۔ 4 جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ایک بار پھر صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے کاآغازشمالی قبرص سے کریں گے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدررجب طیب اردوان 10 جولائی کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ کریں گےجس کے بعد وہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں 11 جولائی کو منعقد ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں …
ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے پہلے غیرملکی دورے کاآغازشمالی قبرص سے کریں گے

مزید خبریں
انقرہ ۔ 4 جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ایک بار پھر صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے کاآغازشمالی قبرص سے کریں گے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدررجب طیب اردوان 10 جولائی کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ کریں گےجس کے بعد وہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں 11 جولائی کو منعقد ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔صدر اردوان کے دورہ بیلجیم کے دوران ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی توقع ہے۔








