پشاور ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قانون،انصاف وپارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ فاٹا کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب آئینی طور پر فاٹا کا کے پی کے میں انضمام ہوچکا ہے ،تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ اتنا بڑا علاقہ کسی صوبے میں ضم ہوا ہو ،فاٹا کے کے پی کے میں انضمام کے …
وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قانون وانصاف بیرسٹر سید علی ظفرکی مشرکہ اجلاس کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخواکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
پشاور ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قانون،انصاف وپارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ فاٹا کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب آئینی طور پر فاٹا کا کے پی کے میں انضمام ہوچکا ہے ،تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ اتنا بڑا علاقہ کسی صوبے میں ضم ہوا ہو ،فاٹا کے کے پی کے میں انضمام کے بعد اب ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ اس انضمام کو کامیاب بنایا جائے ، فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد سہولیات کی فراہمی کے لئے مرکزی کمیٹی اور صوبائی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے دوران فاٹا کے لئے جوڈیشل ریفارمز ،ٹیکس استثنی ،انتظامی یونٹس اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے تمام امور زیر بحث آئے ہیں، دونوں کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں فاٹا کے لئے حتمی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا ۔ وہ بدھ کو پشاور میںمشترکہ اجلاس کے بعد وزیراعلی کے پی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے بعد سہولیات کی فراہمی کے لئے وفاقی سطح پر قائم وفاقی کمیٹی اور صوبائی کمیٹی کام کررہی ہے ، بدھ کو دونوں کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس سوا 4گھنٹے تک جاری رہا جس میں فاٹا کے لئے جوڈیشل ریفارمز ،ٹیکس استثنی ،انتظامی یونٹس اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے تمام امور زیر بحث آئے۔انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبائی کمیٹی کے سربراہ وزیراعلی کے پی کے جلد اسلام آباد آئیں گے اور وہاں پر مشاورت کے بعد فاٹا کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے حتمی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فاٹا میں سہولیات کی فراہمی کی کے لئے گائیڈ لائن تیار کر رہے ہیں جو آئندہ آنے والی حکومت کے لئے بھی معاون ثابت ہونگی ۔








