ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فلسطین اور کشمیر کے دیرینہ تنازعات پر خاموشی توڑنے کی ضرورت ہے۔پاکستان سارک سمٹ کے انعقاد کیلئے تیار ہے تاہم بھارت رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔پاکستان اور روس کے درمیان دروژبا(دوستی)کے نام مشترکہ فوجی …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فلسطین اور کشمیر کے دیرینہ تنازعات پر خاموشی توڑنے کی ضرورت ہے۔پاکستان سارک سمٹ کے انعقاد کیلئے تیار ہے تاہم بھارت رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔پاکستان اور روس کے درمیان دروژبا(دوستی)کے نام مشترکہ فوجی مشقیں رواں سال اکتوبر میں روس میں منعقد ہوںگی۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان صدر اشرف غنی کے اقدامات ہیں۔پاکستان افغانستان میں قیام امن کی غرض سے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرے گا تاہم طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی زمہ داری نہیں، تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکر افغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ اقدامات کرنا ہوںگے۔

مزید خبریں