اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی زبان کے بغیر حقیقی تعلیم اور ترقی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، اسے ذریعہ تعلیم بنا کر ہی ترقی کی ٹھوس بنیاد رکھی جا سکتی ہے،اردو زبان ایک ایسا ورثہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو صدر مملکت نے اسلام آباد میں وفاقی اردو یونیورسٹی …
صدر مملکت ممنون حسین کا وفاقی اردو یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی زبان کے بغیر حقیقی تعلیم اور ترقی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، اسے ذریعہ تعلیم بنا کر ہی ترقی کی ٹھوس بنیاد رکھی جا سکتی ہے،اردو زبان ایک ایسا ورثہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو صدر مملکت نے اسلام آباد میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر نگران وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محمد یوسف شیخ اور قائم مقام شیخ الجامعہ ڈاکٹر الطاف حسین نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں وفاقی سیکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ارشد مرزااور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی طرح وفاقی اردو یونیورسٹی بھی ایک خواب ہے۔قیام پاکستان کا مقصد برصغیر کے مسلمانوں کے عقائد، تہذیبی و ثقافتی اقدار اور اقتصادی مفادات کا تحفظ تھا جبکہ اردویونیورسٹی کا خواب اس لیے دیکھا گیا کہ اس ملک کے عوام، خاص طور پر نئی نسل زبانِ غیر کے جبر سے آزاد ہو کر علم و حکمت کے ہر شعبے میں اسی طرح ترقی کی منازل طے کر سکے جس طرح چین، جاپان اورترکی سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں نے قومی زبان میں تعلیم کو فروغ دے کر اپنی قوموں کے لیے ترقی کے دروازے کھول دیے تھے۔








