چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ اور ایگزیکٹو ممبر اشفاق جمانی کی چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا اور سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے عام انتخابات کے مکمل شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ اور ایگزیکٹو ممبر اشفاق جمانی نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا اور سیکرٹری الیکشن کمیشن …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے عام انتخابات کے مکمل شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ اور ایگزیکٹو ممبر اشفاق جمانی نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد سے ملاقات کی ۔ چیئرمین پیمرا نے الیکشن کمیشن کو میڈیا کے لئے جاری ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پیمرا کی وساطت سے میڈیا کو درخواست کی کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ ضابطہ اخلاق کی رو سے پولنگ کے دن نتائج کا اعلان شام 7 بجے سے قبل کرنے پر پابندی ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے اس مرتبہ میڈیا کو بروقت اور مستند نتائج فراہم کرنے کے لئے میڈیا سیل قائم کیا ہے۔

مزید خبریں