پاکستان میں ایران کے سفیرمہدی ہنردوست کی قومی خبر رساں ادارہ اے پی پی کے ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں ایران کے سفیرمہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ پاکستان اورایران قریبی برادراوردوست ممالک ہیں، دونوں ممالک تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں اورآنے والے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے، بین الاقوامی اورخطے کے حالات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا سمیت تمام شعبوں میں تعلقات اورتعاون وقت کی ضرورت ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں ایران کے سفیرمہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ پاکستان اورایران قریبی برادراوردوست ممالک ہیں، دونوں ممالک تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں اورآنے والے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے، بین الاقوامی اورخطے کے حالات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا سمیت تمام شعبوں میں تعلقات اورتعاون وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو یہاں قومی خبررساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) ہیڈکوارٹرزکے دورے کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹراے پی پی مسعودملک سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔منیجنگ ڈائریکٹراے پی پی مسعودملک نے ایرانی سفیر کو اے پی پی ہیڈکوارٹرز آمد پرخوش آمدید کہا اورانہیں اے پی پی کے طریقہ کار اورخبروں ، سمعی وبصری مواد کی سبسکرائیبرزتک فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی۔ایرانی سفیرنے کہاکہ ایران اور پاکستان قریبی برادراوردوست ممالک ہیں، دونوں ممالک تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں اورآنے والے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزیدفروغ پائیں گے۔دونوں ممالک کے مفادات یکساں ہیں اوربین الاقوامی امورپر دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں، پاکستان اورایران کے درمیان تعلقات اوررابطوں میں اضافہ ہواہے، ایران پربین الاقوامی پابندیوں کے باوجود گزشتہ تین برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کاحجم 600 ملین ڈالر سے بڑھ کر 1.3ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے اورآنے والے دنوں میں اس میں مزیداضافہ ہوگا کیونکہ دونوں برادرممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع ترامکانات موجود ہیں۔ایران کے دروازے ہمیشہ سے پاکستانیوں اورپاکستانی میڈیا کیلئے کھلے ہیں، پاکستانی میڈیا کو ایران کا دورہ کرنا چاہئیے تاکہ ایران کے بارے میں منفی پراپیگینڈے کا ازالہ کیا جاسکے۔ایرانی سفیر نے کہاکہ پاکستان ہمارے دلوں اورا یران پاکستانیوں کے دلوں میں بستا ہے، ایرانی سپریم لیڈر جب بھی پاکستان کاذکرکرتے ہیں تو وہ ” پیارا پاکستان“ کہتے ہیں اوروہ یہ بات دل سے کرتے ہیں۔

مزید خبریں