ریڈکراس کا میانمار پر روہنگیا لوگوں کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر زور

میانمار۔ 5 جولائی (اے پی پی) ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی ”آئی سی آر سی“ نے میانمار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِنو کرے تاکہ بنگلہ دیش سے لاکھوں روہنگیا پناہ گزین واپس آسکیں۔میانمار میں متحرک آئی سی آر سی کے اعلیٰ ترین عہدیدار فابریزی او کربونی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپیل کی کہ میانمار بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِنو کرے …

میانمار۔ 5 جولائی (اے پی پی) ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی ”آئی سی آر سی“ نے میانمار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِنو کرے تاکہ بنگلہ دیش سے لاکھوں روہنگیا پناہ گزین واپس آسکیں۔میانمار میں متحرک آئی سی آر سی کے اعلیٰ ترین عہدیدار فابریزی او کربونی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپیل کی کہ میانمار بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِنو کرے تاکہ بنگلہ دیش سے لاکھوں روہنگیا پناہ گزین واپس آسکیں۔ا±نہوں نے میانمار کی مغربی ریاست راکھائن کی صورتحال کے بارے میں گفتگو میں کہا کہ اقوامِ متحدہ کے تخمینے کے مطابق گزشتہ سال اگست میں روہِنگیا جنگجوو¿ں اور حکومتی فورسِز کے مابین لڑائی چِھڑ جانے کے بعد مذکورہ ریاست سے روہنگیا م±سلم اقلیت کے تقریباً 7 لاکھ افراد جان بچا کر بھاگ گئے ہیں۔ کربونی نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کئی دیہات نذرِآتش کیے جانے کے بعد وہاں زمین پر دوبارہ ہریالی آرہی ہے۔