سرینگر ۔ 5 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںمیر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے قابض انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تین کشمیری نوجوانوں شبیر احمد راتھر ، مشتاق احمد شیخ اور اعجاز احمد ملک کو بدنام زمانہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جموںکی کٹھوعہ جیل منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم …
میر واعظ فورم کی تین نوجوانوںکی کالے قانون کے تحت نظربندی کی مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 5 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںمیر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم نے قابض انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تین کشمیری نوجوانوں شبیر احمد راتھر ، مشتاق احمد شیخ اور اعجاز احمد ملک کو بدنام زمانہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جموںکی کٹھوعہ جیل منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ نہتے اور بے گناہ شہریوں کیخلاف سرکاری ریاستی دہشت گردی کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے اور ان ہتھکنڈوںکا واحد مقصد کشمیری حریت پسند عوام کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کے سواکچھ اور نہیں ہے ۔انہوںنے بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں بھارتی فورسز کی طرف سے طویل کریک ڈاﺅن اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوںکو گھروں میں گھنٹوں تک محصو رکھنے ، پوچھ گچھ کے نام پر شناختی پریڈکرانے اور نہتے مظاہرین کیخلاف آنسو گیس اور پیلٹ گن سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ۔








