اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لئے دنیا کو عدم برداشت اورناانصافیوں کے خلاف اورہم آہنگی اور امن کی اقدارکے فروغ کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔وہ جمعرات کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں سوسائٹی برائے ایشیائی تہذیب وتمدن پاکستان کے زیر اہتمام ”پاکستان …
نگران وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر کا سوسائٹی برائے ایشیائی تہذیب وتمدن پاکستان کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لئے دنیا کو عدم برداشت اورناانصافیوں کے خلاف اورہم آہنگی اور امن کی اقدارکے فروغ کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔وہ جمعرات کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں سوسائٹی برائے ایشیائی تہذیب وتمدن پاکستان کے زیر اہتمام ”پاکستان کی کثیر الثقافتی امن،برداشت اور محبت کی اقدار“کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ کسی قسم کا عدم برداشت انسانیت کےساتھ ناانصافی ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں عدم برداشت میں اضافہ ہو رہا ہے، تعلیم اور مواقع کی کمی،مباحثے کے فقدان اور امیری اور غریبی میں بڑھتے ہوئے فرق معاشرے میں عدم برداشت کے رحجان میں اضافے کی مختلف وجوہات میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 25 تمام پاکستانی شہریوں کو یکساں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور ہر شہری کو اظہار رائے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں تمام اقلیتوںکو بھی بنیادی حقوق دے رکھے ہیں اور ریاست انھیں ہر قسم کے تشدد سے تحفظ فراہم کرتی ہے ،اقلیتوں کو حاصل حقوق برداشت کی بہترین مثال ہیں۔پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیاپاکستان کے عوام امن اور محبت کے حامی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم نے یہ جنگ اتحاد اور یکجہتی سے لڑی ہے۔








