نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ کا ”پاکستان تعلیمی اعداد و شمار 2016-17ئ“ کی تقریب رونمائی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں انتہائی قابل رسائی اور منصفانہ تعلیمی نظام کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔ وہ جمعرات کو اکیڈمی آف ایجوکیشن پلاننگ اینڈ مینجمنٹ (ایپام) آڈیٹوریم میں ”پاکستان تعلیمی اعداد و شمار 2016-17ئ“ کی تقریب رونمائی میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں انتہائی قابل رسائی اور منصفانہ تعلیمی نظام کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔ وہ جمعرات کو اکیڈمی آف ایجوکیشن پلاننگ اینڈ مینجمنٹ (ایپام) آڈیٹوریم میں ”پاکستان تعلیمی اعداد و شمار 2016-17ئ“ کی تقریب رونمائی میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور خصوصی طور پر وزارت وفاقی تعلیم ملک کے ہر بچے کو لازمی تعلیم فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طالب علم کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اہداف حاصل کرنے کیلئے ہمیں تعلیم سے متعلق اعداد و شمار مرتب کرنے کیلئے جامع میکنزم کی ضرورت ہے، تعلیم کے اعداد و شمار 2016-17ءتعلیمی منصوبہ سازوں، فیصلے سازوں کیلئے مفید ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ملک میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے، یہ ایک قابل اعتماد رپورٹ ہے اور اس سے تحقیق دانوں کو بھی فائدہ حاصل ہو گا۔ وفاقی وزیر نے رپورٹ کی تیاری اور ایپام اور نیشنل ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (نیز) کی تعریف کی۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ایپام ڈاکٹر داﺅد شاہ نے رپورٹ کے نمایاں خدوخال بیان کئے۔

مزید خبریں