اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محمد یوسف شیخ نے جمعرات کو تمام صوبوں پر زور دیا ہے کہ اس طرز سے تعلیمی نصاب مرتب کرے جس سے ملک کے عوام میں اتحاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ایسے قسم کے موضوعات یا مواد کی نصاب میں شمولیت پر افسوس …
نگران وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ کی ”اے پی پی “ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محمد یوسف شیخ نے جمعرات کو تمام صوبوں پر زور دیا ہے کہ اس طرز سے تعلیمی نصاب مرتب کرے جس سے ملک کے عوام میں اتحاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ایسے قسم کے موضوعات یا مواد کی نصاب میں شمولیت پر افسوس کا اظہار کیا جو قوم کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کا باعث ہو سکتا ہے۔ اپنی ترجیحات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم دو اہم شعبے ہیں جو آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہو گئے تھے لیکن وفاقی حکومت تعلیمی شعبہ میں اپنے اہداف کے حصول کے لئے صوبوں کو معاونت فراہم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لئے ہم صوبوں کو اہداف دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کسی بھی نظام تعلیم کو اختیار کرنے کے لئے آزاد ہیں اور اپنی مرضی سے پالیسیاں تشکیل دے سکتے ہیں تاکہ انہیں نصاب سے کسی بھی مضمون جو کہ ملک کے مفاد کے خلاف ہو، کو خارج کرنے کا پابند نہ بنایا جائے۔








