اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے راولپنڈی کے علاوہ کراچی اور لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے بار بار کہا گیا مگر میں نے راولپنڈی کو ترجیح دی، اگر عمران خان کی حکومت ہو گی تو یہ قلم دوات کی حکومت ہو گی۔ جمعرات کو ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے راولپنڈی کے علاوہ کراچی اور لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے بار بار کہا گیا مگر میں نے راولپنڈی کو ترجیح دی، اگر عمران خان کی حکومت ہو گی تو یہ قلم دوات کی حکومت ہو گی۔ جمعرات کو ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں قلم دوات ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ ہماری درخواست ہے کہ ووٹنگ کا وقت بڑھایا جائے کیونکہ گرمی حد سے زیادہ ہے اور ووٹرز کو سہولت فراہم کرنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ترجیح دینے کی وجہ یہ ہے کہ اگر وہ وزیراعظم بنتے ہیں تو ملک معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں سرمایہ کار آئیں گے اور ملک میں خوشحالی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے قرضے اور بیروزگاری انتہا کو پہنچ چکے ہیں اور بحران سے نکلنے کیلئے ہمیں سخت محنت کرنا ہو گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں ہر فورم پر کشمیریوں کی کھل کر حمایت کرنی چاہئے اور اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہنا چاہئے۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں میڈیا کا بھی اہم کردار ہے۔








