پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور میرا بیانیہ ایک ہے کیونکہ خدمت ہو گی تو ووٹ کی بھی عزت ہو گی، پارٹی کی بھی عزت ہو گی اور لوگوں کی بھی عزت ہوگی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور میرا بیانیہ ایک ہے کیونکہ خدمت ہو گی تو ووٹ کی بھی عزت ہو گی، پارٹی کی بھی عزت ہو گی اور لوگوں کی بھی عزت ہوگی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں ملک کو درپیش بڑے بڑے چیلنجز کو حل کیا جن میں دہشت گردی پر قابو پانے سمیت کراچی میں امن کا قیام اور بجلی بحران کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے گردشی قرضے ختم کرنے کا دعوٰی نہیں کیا لیکن ان کے خاتمے کے لیے مناسب اور ٹھوس اقدامات ضرور کریں گے۔

مزید خبریں