اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انتخابات آنے سے میں خود کو بہت ہلکا محسوس کر رہا ہوں کیونکہ الیکشن کے حوالے سے کوئی فکر فاقہ ہی نہیں ہے اور اگر لیول پلینگ فیلڈ مل جائے تو الیکشن تو بڑا آسان ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انتخابات آنے سے میں خود کو بہت ہلکا محسوس کر رہا ہوں کیونکہ الیکشن کے حوالے سے کوئی فکر فاقہ ہی نہیں ہے اور اگر لیول پلینگ فیلڈ مل جائے تو الیکشن تو بڑا آسان ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم لڑنے جھگڑنے کے موڈ میں ہرگز نہیں بلکہ الیکشن لڑنے کے موڈ میں ہیں لیکن ضروری ہے کہ اس کے لیے سب کو ایک جیسا سازگار ماحول دستیاب ہو جس میں وہ اپنی انتخابی مہم چلا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جب نااہل کیا گیا تو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جلسے ضرور کیے لیکن ہم نے کوئی دھرنا نہیں دیا اور نہ ہی کوئی دنگا فساد کیا اور نہ ہی ہم نے ایسا کچھ کرنا ہی ہے کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے جس کی ہم نے ہی حفاظت بھی کرنی ہے۔








