گزشتہ 5 سال کے عرصے میں ہم نے تین یونیورسٹیاں بنائی ہیں جو یہاں ہماری خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں‘ احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر داخلہ و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال آج سے 5,7 سال پہلے ایک پسماندہ ضلع تھا لیکن آج اس ضلع کے اندر عوام کے لیے ہر وہ بہترین سہولت موجود ہے جو ترقی یافتہ ضلع کے اندر ہونی چاہیئے، گزشتہ 5 سال کے عرصے میں ہم نے تین یونیورسٹیاں کھڑی کر دی …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر داخلہ و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال آج سے 5,7 سال پہلے ایک پسماندہ ضلع تھا لیکن آج اس ضلع کے اندر عوام کے لیے ہر وہ بہترین سہولت موجود ہے جو ترقی یافتہ ضلع کے اندر ہونی چاہیئے، گزشتہ 5 سال کے عرصے میں ہم نے تین یونیورسٹیاں کھڑی کر دی ہیں جو یہاں ہماری خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہم نے یہاں اپنے ضلع میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے بھی مناسب اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جن کی بدولت میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارا ڈی ایچ کیو پاکستان کے بہترین ڈی ایچ کیوز میں سے ایک ہے اور عمران خان اور ان کی ٹیم خیبرپختونخوا کے کسی ضلع میں بھی اس طرح کا اور اس لیول کا ڈی ایچ کیو نہیں دکھا سکتے کیونکہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے خالی دعوے نہیں کیے اور ہماری قیادت نے بھی ہمیں عوامی خدمت کی سیاست کا ہی درس دیا ہے۔

مزید خبریں