اس بار خاموش اکثریت باہر نکلے گی اور ہم ایم کیو ایم کی تمام سیٹیں جیتیں گے، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اس بار خاموش اکثریت باہر نکلے گی اور ہم ایم کیو ایم کی تمام سیٹیں جیتیں گے، ہمیں مہاجروں کا دشمن کہا گیا لیکن ہم نے ان کی بھلائی کی بات کی، ہمارا ٹارگٹ سندھ اسمبلی کی 60 سیٹیں حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اس بار خاموش اکثریت باہر نکلے گی اور ہم ایم کیو ایم کی تمام سیٹیں جیتیں گے، ہمیں مہاجروں کا دشمن کہا گیا لیکن ہم نے ان کی بھلائی کی بات کی، ہمارا ٹارگٹ سندھ اسمبلی کی 60 سیٹیں حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر دوست نہیں بناﺅ گے تو اپنوں کا بھلا کیسے کرو گے‘ ہمارا منشور ہے ووٹر کو عزت دو۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کچرا نہیں اٹھ رہا پانی اور نوکری تک نہیں ہے، ایک بار ہم پر اعتماد کریں ہم یہ مسائل حل کر کے دکھائیں گے‘ ہمارے پاس 30، 30 سالوں کا تجربہ ہے۔

مزید خبریں