سرینگر ۔ 6 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک، محمد اشرف صحرائی اور دیگر حریت رہنماﺅں کو ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی دوسری برسی کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں شرکت سے روکنے کیلئے گھروں اور تھانوں میں نظر بند کر دیاہے۔ بھارتی فوجیوں نے برہا ن مظفر …
مقبوضہ کشمیر، حریت رہنماﺅں کو شہید برہان وانی کی برسی میںشرکت سے روکنے کیلئے نظر بند کردیا گیا، لوگوں کو جامع مسجد میں نماز جمعہ نہیں پڑھنے دی گئی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 6 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک، محمد اشرف صحرائی اور دیگر حریت رہنماﺅں کو ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی دوسری برسی کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں شرکت سے روکنے کیلئے گھروں اور تھانوں میں نظر بند کر دیاہے۔ بھارتی فوجیوں نے برہا ن مظفر وانی کو 8جولائی 2016ءکوضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناک میں دیگر دو ساتھیوںکے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیاتھا۔ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی دوسری برسی پر 8جولائی بروز اتوار شہید کے آبائی قصبے ترال کی طرف مارچ اور وہاں پر ایک عوامی اجتماع کے انعقا د کا اعلان کر کھا ہے۔ مشترکہ قیادت نے جمعہ کو برہان وانی اور 8 جولائی 2016ءکو ان کی شہادت کے بعد چلنے والی احتجاجی تحریک کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونےوالے دیگر نوجوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔








