فیسٹیول پاکستان کی ابھرتی ہوئی فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں مدد گا ر ثا بت ہو گا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

نیویارک ۔ 6 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پا کستان کی سفیر ملیحہ لو دھی نے کہا ہے کہ پا کستا ن فلم فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن آج (ہفتے کو) نیو یا رک میں پاکستا نی فلمی ستا روں کے ساتھ سجے گا ۔ اس دو روزہ فیسٹیول کا اہتمام اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے پریسٹیجئس ایشیا ءسو سائٹی میں کیا ہے فیسٹیول کا مقصد پا …

نیویارک ۔ 6 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پا کستان کی سفیر ملیحہ لو دھی نے کہا ہے کہ پا کستا ن فلم فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن آج (ہفتے کو) نیو یا رک میں پاکستا نی فلمی ستا روں کے ساتھ سجے گا ۔ اس دو روزہ فیسٹیول کا اہتمام اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے پریسٹیجئس ایشیا ءسو سائٹی میں کیا ہے فیسٹیول کا مقصد پا کستان کے مثبت تشخص کواجا گر کر نا ہے ۔فلم فیسٹیول کے دوران جو فلمیں دکھا ئی جائیں گیں ان میں”نہ بینڈ نہ با راتی“، ”پنجا ب نہیں جا ﺅں گی“، ”کیک“، ”ورنہ“، ”سات دن محبت ان“، ”پرچی“اور”لالہ بیگم“ شا مل ہیں۔اس موقع پر اے پی پی کو انٹرویو میں پاکستانی مندوب نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کو شش پاکستان کی ابھرتی ہوئی فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں مدد گا ر ثا بت ہو گی۔فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستانی فنکار اور فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات پہلے ہی نیویارک پہنچ چکی ہیں۔فیسٹیول میں دکھائے جانے والی دو فلموں میں ادا کاری کرنے والے میکال ذوالفقار نے اس موقع پر کہا کہ یہ فیسٹیول بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجا گر کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں