دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ کا قیام،فنانس ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا فنڈ کے لئے سٹیٹ بینک، نیشنل بینک اوردیگر شیڈول بینکوں کی برانچوں میں رقوم جمع کرائی جا سکیں گی اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) حکومت نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ”دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم فنڈ 2018ئ“ کے …
دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ کا قیام،فنانس ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

مزید خبریں
دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ کا قیام،فنانس ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا
فنڈ کے لئے سٹیٹ بینک، نیشنل بینک اوردیگر شیڈول بینکوں کی برانچوں میں رقوم جمع کرائی جا سکیں گی
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) حکومت نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ”دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم فنڈ 2018ئ“ کے قیام کا مقصد ملک میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے اہم ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈ جمع کرنا ہے۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جمعہ کو اس سلسلے میں ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اس فنڈ کے لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان اور دیگر شیڈول بینکوں کی برانچوں میں رقوم جمع ہو سکیں گی۔ اس فنڈ میں مقامی اور بین الاقوامی ڈونرز سے عطیات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے رقوم کی وصولی بھی کی جا سکے گی۔ بیرون ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں میں رقوم وصول ہوں گی جن کی ترسیل سٹیٹ بینک آف پاکستان کو کی جائے گی۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس فنڈ کے تحت وصول ہونے والی رقوم وفاقی حکومت کے پبلک اکاﺅنٹ میں جمع ہونی چاہئیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق فنڈ کے اکاﺅنٹس کو اکاﺅنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اسلام آباد مینٹین کرے گا جبکہ اس کا انتظام سپریم کورٹ کے اگلے احکامات تک رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس رہے گا۔








