ایران اور آسٹریا جوہری سمجھوتہ برقرار رکھنے پر متفق

ویانا۔ 6 جولائی (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور آسٹریا کے چانسلر سبستیان ک±رز نے 2015 کے ایران کے جوہری سمجھوتے سے امریکا کے الگ ہوجانے کے باوجود، اس سمجھوتے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریا کےدارالحکومت ویانا میں چانسلر سبستیان ک±رز سے ملاقارت کے دوران دونوں سربرا ہان نے ایران اور آسٹریا جوہری سمجھوتہ برقرار رکھنے پر اتفاق …

ویانا۔ 6 جولائی (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور آسٹریا کے چانسلر سبستیان ک±رز نے 2015 کے ایران کے جوہری سمجھوتے سے امریکا کے الگ ہوجانے کے باوجود، اس سمجھوتے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریا کےدارالحکومت ویانا میں چانسلر سبستیان ک±رز سے ملاقارت کے دوران دونوں سربرا ہان نے ایران اور آسٹریا جوہری سمجھوتہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے سمجھوتے سے امریکا کے الگ ہونے اور ایران پرعائد اقتصادی پابندیوں کو بحال کرنے کے بعد مذکورہ جوہری سمجھوتے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ جوہری سمجھوتے پر دستخط کرنے والے پانچ دیگر ملکوں کے وزرائے خارجہ بھی ویانا میں ملاقات کر رہے ہیں جس میں امریکا شامل نہیں۔ ےجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب توجہ اس امر پر مرکوز ہے کہ امریکا کی شرکت کے بغیر یہ سمجھوتہ قائم رہتا ہے یا نہیں۔