وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی (میٹرک) پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی (میٹرک) پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 83.66 فیصد رہا، 89 ہزار 443 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 74 ہزار 829 امیدوار کامیاب ہوئے اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی (میٹرک) پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا …

وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی (میٹرک) پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 83.66 فیصد رہا، 89 ہزار 443 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 74 ہزار 829 امیدوار کامیاب ہوئے

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی (میٹرک) پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 83.66 فیصد رہا، 89 ہزار 443 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 74 ہزار 829 امیدوار کامیاب ہوئے، او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو، اسلام آباد کی عروج کرن نے 1086 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، آرمی پبلک سکول لاہور کینٹ کی حرم آفتاب نے 1085، آرمی پبلک سکول لاہور کینٹ کی علینا اسلم اور پیس ماڈل کالج چشمہ میانوالی کی عریفة الستار نے 1085 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، تیسری پوزیشن آرمی پبلک سکول فورٹ روڈ راولپنڈی کے معاذ امجد، آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد کی مریم ارشاد، اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین جی ٹین ٹو کی حوریہ فاطمہ نے 1084 نمبر کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کا تعلق سائنس گروپ سے تھا۔ آرٹس گروپ میں اسلام آباد ماڈل سکول جی الیون ون کی طالبہ سمیعہ عادل نے 1026 نمبر حاصل کرکے پہلی، انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سائنسز، سترہ میل کے عاطف اﷲ نے 1024 نمبر لے کر دوسری اور اسی ادارہ کے محمد یحییٰ نے 1017 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جمعہ کو اعلان کئے جانے والے نتائج کے موقع پر نگران وفاقی وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ مہمان خصوصی تھے جبکہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک اور سکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ اور پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءاور ان کے والدین موجود تھے۔

مزید خبریں