اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں اور اسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، ایک فیصلہ 6 جولائی کو آیا ہے اور دوسرا فیصلہ پاکستان کے عوام 25 جولائی کو کریں …
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں اور اسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، ایک فیصلہ 6 جولائی کو آیا ہے اور دوسرا فیصلہ پاکستان کے عوام 25 جولائی کو کریں گے جو مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے حق میں آئے گا، نواز شریف 25 جولائی سے پہلے وطن واپس آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کے فیصلہ کے بعد عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایک فیصلہ احتساب عدالت نے لکھا ہے اور ایک فیصلہ مو¿رخ لکھ رہا ہے اور اس طرح کا ایک فیصلہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف دیا تھا اور اسی طرح کی ایک عدالت سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو پہلے جیل اور پھر جلاوطن کر چکی ہے لیکن جب جب ان فیصلوں کے اثرات آئے جمہوریت کی فتح ہوئی، نواز شریف پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ عوامی مینڈیٹ لے کر آئے۔








