پہلی بار طاقتورکوسزاہوئی ، امید ہے 26 جولائی کو پاکستان میں نئے پاکستان کا سورج ابھرے گا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسے سے خطاب سوات۔06 جولائی (اے پی پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار طاقتور کو سزا ہوئی ہے۔سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف برادران 30میں سے 22سال اقتدار رہے ۔انہوں نے کہا …
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسے سے خطاب

مزید خبریں
پہلی بار طاقتورکوسزاہوئی ، امید ہے 26 جولائی کو پاکستان میں نئے پاکستان کا سورج ابھرے گا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسے سے خطاب
سوات۔06 جولائی (اے پی پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار طاقتور کو سزا ہوئی ہے۔سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف برادران 30میں سے 22سال اقتدار رہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں سے پوچھتا ہوںکہ آج آپ کا ضمیر جاگا یا نہیں؟ شریف برادران نے 4 سال میں 40 ارب صرف اشتہارات پر خرچ کئے ،شریف برادران نے سیاست میں کرپشن شروع کی، لاہور میں لوگوں کو خریدا اور یہ سب ہمارے سامنے ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست شروع کی تو پہلا شخص تھا جس نے کرپشن کی بات کی، 1998 میں ان کے محلات کے سامنے جاکر احتجاج کیا لیکن کوئی سننے والا نہیں تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ زرداری اور شریفوں نے کرپشن کرنے کے لیے ملک کے ادارے تباہ کیے، ادارے مضبوط ہوتے تو ان کو پکڑے جانا تھا، حکمران ادارے تباہ کرکے کرپشن کرتا ہے کیونکہ جب ادارے مفلوج ہوجائیں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان کے پاس وسائل ہیں لیکن کرپشن کی دیمک نے ملک کو کینسر کی طرح کھالیا،اسی وجہ سے پاکستان بھارت اور بنگلادیش سے پیچھے رہ گیا، نواز شریف کے بیٹے قانون سے بھاگے ہوئے ہیںآج بچہ بچہ مقروض ہے، یہ چور عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں 22 سال پہلے یہ جدوجہد شروع کی پہلی مرتبہ ایک طاقتور کو ملک کے انصاف کے نظام نے سزا دی، پہلے صرف کمزور لوگ جیلوں میں جاتے تھے اور طاقتور لوگوں کو پاکستان کے ادارے نہیں پکڑ سکتے تھے، آج سارے پاکستانیوں کو شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ نئے پاکستان کی شروعات ہے، امید ہے 26 جولائی کو پاکستان میں نئے پاکستان کا سورج آئے گا۔ا








