محمد شہباز شریف کا پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔6 جولائی(اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے انصاف کے حصول کےلئے آئینی و قانونی راستہ اختےار کرنے اور انتخابی مہم کو پر امن احتجاج کا ذریعہ بنانے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل …

لاہور۔6 جولائی(اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے انصاف کے حصول کےلئے آئینی و قانونی راستہ اختےار کرنے اور انتخابی مہم کو پر امن احتجاج کا ذریعہ بنانے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں ہنگامی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی سماعت ، جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد دس جلدوں پر مشتمل تفتیشی رپورٹ میں ایسی کوئی ٹھوس قانونی دستاویز مہیا نہیں کی گئی کہ جس سے نواز شریف کا نام پانامہ یا ایون فیلڈ کی ملکیت ثابت ہوتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے نا انصافی کی بنیاد پر فیصلہ دیا ہے جبکہ دوسری طرف ایسا فیصلہ بھی ہے کہ ایک سیاسی شخصیت کے حوالے سے جس کے بارے میں خود احتساب عدالت نے فیصلہ دیا کہ چونکہ اصل دستاویزات موجود نہیں اور فوٹو کاپیز کی بنیاد پر ہم اس کیس کو خارج کرتے ہیں اور اس بڑی سیاسی شخصیت کو ریلیف دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے 2010ءمیں نیب کو خط لکھا اور ہدایات دیں کہ چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر میںساڑھے چارسو ارب کا فراڈ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے او رانہیں قرار واقعی سزا دی جائے لیکن اس واقعہ کو آٹھ سال گزر گئے ہیں جس خائن نے قوم کے ساڑھے چار سو ارب لوٹے اسے کلین چٹ دیدی گئی،کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نندی پور کیس میں بابر اعوان براہ راست ذمہ دار ہیں لیکن نیب نے آج تک ان کے خلاف کارروائی نہیں کی ۔ اس کے علاوہ بہت سے مقدمات سالہا سال سے التواءمیں پڑے ہوئے ہیں جن کے ذریعے اس غریب ملک کی ایک نہیں کئی سو اربوں کی جمع پونجی لوٹی گئی اور ان کے بلیک اینڈ وائٹ ثبوت بھی موجود ہیں ۔

مزید خبریں