سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا بیان

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انصاف نہ صرف ہونا چاہیئے بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ہمیں عدالت سے کوئی فائدہ چاہیئے، ہم نے تو صرف یہ …

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انصاف نہ صرف ہونا چاہیئے بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ہمیں عدالت سے کوئی فائدہ چاہیئے، ہم نے تو صرف یہ کہا تھا کہ انتظار کر لو 4 دن کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی اڑھائی سال فیصلے محفوظ رکھے گئے کیا یہاں کچھ دن کا انتظار نہیں ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، ہمارے لیے ایسے فیصلے کوئی نئی بات نہیں، آج بات ایسے فیصلے کی ہے جسے تاریخ قبول نہیں کرے گی، 2000ءمیں بھی انہیں عمر قید کی سزا دی گئی تھی جسے قوم نے قبول نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے پہلے بھی جیل بھگتی اب بھی بھگت لیں گے کیونکہ نواز شریف جیل سے ڈرنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے کے خلاف ایک اور ناقابل قبول فیصلہ کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کا عمران خان کو مخاطب کر کے کہنا تھا کہ عمران خان اب آپ 25 جولائی کا انتظار کرو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا الیکشن متنازع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس بندے سے ایک ارب روپے کیش برآمد ہوا اس کی تو صرف تین پیشیاں ہوئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سڑکوں پر نہیں جانا چاہتے، گاڑیوں کو آگ بھی نہیں لگانا چاہتے اس فیصلے کے حوالے سے عوام کا جواب 25 جولائی کو آئے گا جسے سب دیکھیں گے۔

مزید خبریں