فٹ بال ورلڈ کپ 2018 ، پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوائے کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ماسکو ۔ 6 جولائی (اے پی پی) فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوائے کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جمعہ کونزنی نوگروڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران فرانس کی ٹیم شروع ہی سے حاوی دکھائی دی جس کا اندازہ 62 فیصد بال پوزیشن سے ہوتا ہے۔یوروگوائے نے فرانسیسی گول پر چار حملے کیے تاہم گول کیپر …

ماسکو ۔ 6 جولائی (اے پی پی) فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوائے کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جمعہ کونزنی نوگروڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران فرانس کی ٹیم شروع ہی سے حاوی دکھائی دی جس کا اندازہ 62 فیصد بال پوزیشن سے ہوتا ہے۔یوروگوائے نے فرانسیسی گول پر چار حملے کیے تاہم گول کیپر انہیں روکنے میں کامیاب رہا۔ جبکہ فرانس نے صرف دو مرتبہ گول پر حملے کیے اور دونوں مرتبہ گول اسکور کرنے میں کامیاب رہا۔پہلا گول رافیل ورانے نے 40ویں منٹ میں اسکور کیا۔ 61ویں منٹ میں انٹون گرزمان کے گول کی بدولت فرانس کی سبقت دگنی ہوگئی۔